ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ : ٹرک اور اسکوٹر میں تصادم - 18 سالہ نوجوان جاں بحق؛ دو زخمی

کاسرگوڈ : ٹرک اور اسکوٹر میں تصادم - 18 سالہ نوجوان جاں بحق؛ دو زخمی

Tue, 20 Dec 2022 12:27:47    S.O. News Service

کاسرگوڈ 20 / دسمبر (ایس او نیوز) بیکل  کے قریب پلّی کیری میں ایک اسکوٹر اور ٹرک کے بیچ ہوئی  ٹکر  میں  18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا  جبکہ اس کے دو دوست شدید زخمی ہوگئے۔  مہلوک کی شناخت  اشفاق ابن عبدالرحمن کے طور پر کی گئی ہے ۔ حادثہ پیر دیر رات کو پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق چندراگیری  اسکول کا طالب علم اشفاق اپنے دو دوستوں کے ساتھ  فٹبال کھیل کر  اسکوٹر پر سوار  ہوکر گھر لوٹ رہا تھا جس کے دوران اس کی اسکوٹر   رسوئی گیس سلینڈرس سے بھرے ٹرک سے  ٹکرا گئی۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں ہی  دم توڑ دیا۔ حادثے میں اس کے دو دوستوں کو شدید زخمی حالت میں مینگلور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بیکل پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 


Share: